Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

ایوان نے مالیاتی بل 2026 کی بعض ترامیم کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے یکم جولائی 2026 سے شروع ہونے والے مالی سال کیلئے حکومت کی مالیاتی تجاویز کو قانونی شکل دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 23rd 2026, 4:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا ہے جس کا مجموعی حجم 18,771 ارب روپے ہے۔ بجٹ کا مقصد معاشی ترقی کی رفتار بڑھانا اور ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بجٹ کے حوالے سے تحریک وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کی۔

ایوان نے مالیاتی بل 2026 کی بعض ترامیم کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے یکم جولائی 2026 سے شروع ہونے والے مالی سال کیلئے حکومت کی مالیاتی تجاویز کو قانونی شکل دے دی۔

بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کی شرح چار فیصد اور مہنگائی کی شرح کا تخمینہ 8.2 فیصد لگایا گیا ہے۔

ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا ہدف 15,264 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدن کا ہدف 5,336 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 838ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کا ساٹھ فیصد سے زائد حصہ ٹرانسپورٹ، مواصلات، آبی وسائل اور توانائی کے اہم شعبوں کے لیے ہو گا۔

باقی رقوم اعلیٰ تعلیم، زراعت، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم شعبوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے سمیت زراعت، تعمیرات اور برآمدات کے شعبوں کیلئے سہولتی اقدامات بھی شامل ہیں۔

ایوان کا اجلاس اب کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement