Advertisement
تفریح

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے

طارق طافو اقبال ٹاون کے قبرستان میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 23rd 2026, 5:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے

لاہور (عبدالسلام علی): معروف گلوکار طارق طافو کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ کریم بلاک شہنشاہ قبرستان اقبال ٹاون لاہور میں ادا کی گئی، طارق طافو کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کا جنازہ رہائش گاہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھایا گیا۔

طارق طافو کی نماز جنازہ میں اداکار فردوس جمال، گلوکار ملکو، ساحر علی بگا، گلوکار تنویر آفریدی، عارف بٹ ، اجمل دیوان، گلوکار فضل جٹ ، وارث بیگ ، عامر غلام علی ، نعیم وزیر ، ذیشان علی ، ادریس خان ، فلم ڈائریکٹر شہزاد رفیق، گلوکار ولی حامد علی اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں، شوبز شخصیات نے طارق طافو کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طارق طافو کا تعلق موسییقی کے ایک عظیم گھرانے سے ہے ان کے گھرانے پوری زندگی موسیقی کیلئے وقف کی، طارق طافو کی اچانک وفات نے دل بہت رنجیدہ کیا ہے دعا ہے پروردگار انہیں غریق رحمت فرمائے۔

طارق طافو نے کئی سپر ہٹ گیت گائے جن میں سے لاہور لاہور اے گانے نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی،، طارق طافو عظیم موسیقار استاد طافو کے صاحبزادے تھے۔

Advertisement
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
Advertisement