Advertisement
علاقائی

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

تجارتی مراکز میں کارروائیاں تیز کرنے، سہولت کاروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 23rd 2026, 3:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور مختلف کاروباری اداروں میں ملازمت سے وابستہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے افراد کو رہائش یا دیگر سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے صدر ڈویژن پولیس کے انسدادِ جرائم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، جس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی صدر، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتوں پر مؤثر قابو پانے، آئس، چرس اور دیگر منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کرنے اور اشتہاری، عادی مجرمان سمیت عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے، فوری قانونی کارروائی یقینی بنانے اور کسی بھی مقدمے میں تخفیفِ جرم سے گریز کرتے ہوئے درست دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ ایس ایچ اوز ہر سنگین واردات کے کرائم سین پر لازمی پہنچیں اور متاثرہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے چہلم اور عرس کے اجتماعات سے قبل فلیش اور دیگر حساس پوائنٹس پر سکیورٹی و انتظامی مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے خبردار کیا کہ کرپشن، فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے اہلکاروں کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 18 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement