Advertisement
علاقائی

لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی

سندر کی نجی سوسائٹی میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر؛ شہریوں کا آوارہ کتوں کے مستقل سدباب کا مطالبہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 23rd 2026, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی

عدنان بھٹی سے

لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آوارہ کتوں کے حملے میں دو کم سن بچے شدید زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آوارہ کتوں نے ایک بچی اور ایک بچے پر اچانک حملہ کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتا بچی کو گھسیٹتے ہوئے سڑک کی جانب لے گیا، جبکہ اسی دوران دوسرے کتے نے ایک اور بچے کو اپنا نشانہ بنایا۔ گلی سے گزرنے والے ایک شہری نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے دونوں بچوں کو کتوں سے بچایا۔

حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سوسائٹی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد بچوں اور دیگر شہریوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

شہریوں نے سوسائٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کے مؤثر سدباب، ویکسینیشن یا دیگر مناسب اقدامات فوری کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر صدر سے رپورٹ طلب کی ہے کیپٹن ر علی اعجاز کا کہنا تھا آوارہ کتوں کا کم سن بچوں پر حملہ افسوس ناک ہے جلد سدباب کیلئے سفارشات مرتب کر کے حکومت پنجاب کو بھیج دی جائینگی۔

Advertisement
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 14 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 17 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 13 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 11 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
Advertisement