مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان، حکومت سے ڈیزل کی کم قیمت برقرار رکھنے کا مطالبہ

ویب ڈ یسک: ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
نبیل محمود طارق کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مشکلات کا سامنا تھا، تاہم ڈیزل کی قیمت کم ہونے سے ان مشکلات میں کمی آنے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ کاروباری طبقے اور صارفین تک منتقل کرنے کے لیے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقہ اس کمی کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔
کرایوں میں کمی سے تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات کم ہونے کے ساتھ مختلف اشیا کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 7 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago





