Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

دورے کے دوران پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی استعدادِ کار اور ملک کے دفاعی صنعتی شعبے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 29th 2026, 4:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واہ میں پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی استعدادِ کار اور ملک کے دفاعی صنعتی شعبے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کی مختلف سرگرمیوں اور وسیع نوعیت کے فوجی سازوسامان کی مقامی سطح پر تیاری اور پیداوار کے ذریعے ملکی دفاع مضبوط بنانے میں اس کے کردار کے بارے میں بتایا گیا۔

انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا بھی مشاہدہ کیا، جو جدت، خود انحصاری اور پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد کارپوریشن میں تبدیل کرنے کے عمل میں پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

دورے سے پاکستان کے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کو آگے بڑھانے کے لیے فوج کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 5 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 6 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 25 منٹ قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 6 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement