پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
عدالتی حکم کوہسار تھانے میں درج مقدمے کی بنیاد پر جاری کیا گیا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ اگلے احکامات تک بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ پولیس نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی اور ڈاکٹر امجد علی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا۔
دیگر ارکان میں جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر اور اختر خان شامل ہیں۔
عدالت نے ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان اور بابر سلیم سواتی کے پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا۔
عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب بھی ان ارکان میں شامل ہیں جن کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں، جبکہ تفتیشی افسر کے مطابق ان کے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملوں اور دہشت گردی کے فروغ سمیت سنگین الزامات عائد ہیں اور وہ عدالت کے روبرو پیش ہونے میں بھی ناکام رہے ہیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان بھی مقدمے میں شاملِ تفتیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 7 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل
