شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
پارلیمانی سیکریٹری انفارمیشن اینڈ کلچرنے مختلف تھیٹرز کا معائنہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی


عبدالسلام علی سے
شیخوپورہ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر پارلیمانی سیکریٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شازیہ رضوان نے شیخوپورہ کے تھیٹرز کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے مختلف تھیٹرز کا معائنہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
شازیہ رضوان نے شیخوپورہ آرٹس کونسل اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ہدایات کے مطابق تھیٹرز میں مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری اور بامقصد تفریح فراہم کی جا سکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ رضوان نے کہا کہ حکومت تھیٹر کو اس کی اصل اور باوقار شکل میں بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ خاندانوں کے لیے تھیٹر میں ڈرامے دیکھنے کا ماحول دوبارہ سازگار بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹرز میں معیاری اور بامقصد تفریح کو فروغ دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل






