ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے


پشاور: پشاور میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے 29 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئی جب کہ درجنوں بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 28 لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال اور 2 لاشیں نصیراللہ بابرمیموریل اسپتال لائی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں
دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے جب کہ نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسکول کے پرنسپل کو بھی حراست میں لےلیا ہے، یہ ادارہ کب بنا تھا، اس کی انکوائری ہو رہی ہے، واقعے تحقیقات ہو رہی ہیں، ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت 3 منزلہ تھی، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتا لگائےگی۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago









