شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدام، آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور کمشنر حافظ شوکت علی کی تقریب میں شرکت


سرگودھا: سرگودھا ریجن پولیس نے پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے آٹھ شہداء کے ورثاء میں رہائشی پلاٹوں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کر دیے۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی، ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سہیل اختر سکھیرا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خوشاب توقیر محمد نعیم نے شرکت کی۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی خصوصی کاوشوں سے شہداء کے ورثاء کو سرگودھا لاہور روڈ پر واقع جدید ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائشی پلاٹ الاٹ کیے گئے۔ پلاٹوں کے کاغذات حاصل کرنے والوں میں شہید ڈرائیور کانسٹیبل مظہر حسین سمیت شہید کانسٹیبل سیف اللہ، محمد ریاض، محمد وارث، محمد جمیل، محمد سرفراز، عابد حسین اور ساجد حسین کے ورثاء شامل ہیں۔

اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کے اہلِ خانہ کی خدمت، دیکھ بھال اور فلاح و بہبود پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے شہداء کے ورثاء کی عملی سرپرستی اور معاونت کے لیے سرگودھا ریجن پولیس کی کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
سرگودھا ریجن پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور عملی معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 8 hours ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- a day ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 days ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 8 hours ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- a day ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- a day ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 4 hours ago





