Advertisement
علاقائی

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

گوردوارہ پنجہ صاحب میں یاتریوں کیلئے جدید رہائشی سہولیات، 200 ہندو و سکھ طلبہ کیلئے اسکالرشپس پر غور

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 منٹ قبل پر نومبر 20 2026، 6:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں دو روزہ اجلاس چیئرمین بورڈ قمرالزمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، آخری روز میں بورڈ ممبران نے 13 اہم ایجنڈا آئٹمز پر غور و خوض کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق نے  ہندو اور سکھ مذہبی املاک کی بحالی و تزئین و آرائش، اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالرشپس، جیو ٹیگنگ اور ادارے کے مالیاتی و انتظامی اموربورڈ کے سامنے پیش کیے۔

گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کی 101.231 ملین روپے کی لاگت سے جاری بحالی و تعمیرِ نو کے منصوبے پر بورڈ ممبران کو پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، جبکہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے قریب سکھ یاتریوں کے لیے جدید رہائشی سہولیات کی تعمیر کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں بورڈ ممبران،سابق ایم پی اے اختیار ولی خان، ایڈووکیٹ علی رضا ،  سردار تارا سنگھ ،ڈاکٹر سویرہ پرکاش، اجے کمار، اظہار الحسن، کرشن شرما، بریگیڈیئر خالد صدیق (ر)، ڈاکٹر ممپال سنگھ، سردار سرجیت سنگھ کنول، مس منمیت کور مشال، سردار اندر جیت سنگھ، میثاق عارف، مس لیلا  کلپنا اور ستونت کور سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے

اجلاس میں ٹرسٹ پراپرٹیز کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرنے کے لیے سروے آف پاکستان کی مدت میں 31 دسمبر 2027 تک توسیع کی  منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ 200 ہندو اور سکھ طلبہ کو ماہانہ اسکالرشپس کی ادائیگی کے معاملے پر بھی بحث کی گئی۔

اجلاس میں مالی سال 2025-26 اور 2026-27 کے بجٹ تخمینوں کی توثیق، فکسڈ ڈپازٹس اور ماہانہ ورکنگ بیلنس 350 ملین روپے سے بڑھا کر 500 ملین روپے کرنے  کے ایجنڈے  زی بحث آئے ۔بورڈ کی ٹرسٹ پراپرٹیز کے بہتر استعمال، انہیں منافع بخش بنانے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کو محکمانہ سطح پر تیار کرنے کی تجاویز بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ رہیں۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ادارے کے مالیاتی و انتظامی معاملات میں بہتری، مذہبی ورثے کے تحفظ اور اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Advertisement
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 44 منٹ قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 12 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 12 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 13 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 12 دن قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 34 منٹ قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 12 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 13 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 13 دن قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 24 منٹ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 13 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 13 دن قبل
Advertisement