اسلام آباد : سپریم کورٹ نے رحیم یار خان میں مندر حملے کے ملزمان فوری گرفتار کرنے اور شرپسندی پر اکسانے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان مندر حملہ ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی جس میں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی، چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مندر پر حملہ ہوا، انتظامیہ اور پولیس کیا کر رہی تھی۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ اے سی اور اے ایس پی موقع پر موجود تھے، انتظامیہ کی ترجیح مندر کے آس پاس 70 ہندو گھروں کا تحفظ تھا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ایک 8 سال کے بچہ کی وجہ سے یہ سارا واقعہ ہوا، اس واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، پولیس نے ماسوائے تماشہ دیکھنے کے کچھ نہیں کیا، کیا کوئی گرفتاری کی گئی؟ جسٹس قاضی امین کے سوال پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ مندر حملہ کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں، کیس کا قانونی پہلو دیکھیں گے، پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوئی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ واقعہ کو تین دن ہو گئے ایک بندہ پکڑا نہیں گیا ، واقعہ پر پولیس کی ندامت دیکھ کر لگتا ہے پولیس میں جوش و ولولہ نہیں، پولیس کے پروفیشنل لوگ ہوتے تو اب تک معاملات حل ہو چکے ہوتے، مندر گرا دیا،سوچیں ہندو برادری کے دل پر کیا گزری ہو گی، سوچیں مسجد گرادی جاتی تو مسلمانوں کا کیا ردعمل ہوتا؟جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پھر پولیس ملزمان کی ضمانت،صلح کروائے گی، سرکاری پیسہ سے مندر کی تعمیر ہو گی۔
سپریم کورٹ نے مندر بحالی کے اخراجات بھی ملزمان سے ہر صورت وصول کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے کمشنر رحیم یار خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، عدالت عظمیٰ کی متاثرہ علاقے میں قیام امن کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ۔سپریم کورٹ نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ مانگتے ہوئے کہاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔بعد ازاں عدالت نے رحیم یار خان مندر حملہ کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز رحیم یار خان کے علاقے بھونگ شریف میں ایک مندر پر مشتعل افراد کے حملے اور شدید توڑ پھوڑ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا تھا۔عدالت نے اس از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے چیف سیکریٹری اور پنجاب پولیس کے سربراہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 21 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل




