اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تین دھائیوں سے مسلط رہ کر عوام کو پسماندہ رکھنے والی نااہل لیگ ہے،ہمیشہ الیکشن چوری،دھاندلی سے عوام کا حق چھیننے والوں نے بنیادی سہولیات بھی نہیں دیں۔

وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عوام پوچھ رہی ہے کہ علاج کے نام پر مفرور میاں واپس کیوں نہیں آئے؟ جواب دیں،قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگانے والوں میں ملک کو قرض کی دلدل میں کیوں دھکیلا؟عوام پوچھ رہی ہے کہ سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، لیپ ٹاپ سکیموں کے باوجود وہ خوشحال کیوں نہیں؟عوام پوچھ رہی ہے کہ موٹر وے بنانے والوں نے اس اثاثے کو کتنی بار گروی رکھا؟عوام پوچھ رہے ہے کہ اتفاق فاؤنڈری فائدے میں اور پاکستان سٹیل مل خسارے میں کیوں گئی؟کیوں ملکی ایئرلائنز خسارے میں اور ذاتی ایئرلائنز فائدے میں رہی؟کیوں ملکی خزانہ خالی اور اسحاق ڈار کے اثاثے 91 گنا بڑھے، تین دھائیوں سے مسلط رہ کر عوام کو پسماندہ رکھنے والی نااہل لیگ ہے،ہمیشہ الیکشن چوری،دھاندلی سے عوام کا حق چھیننے والوں نے بنیادی سہولیات بھی نہیں دیں۔
قبل ازیں وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیرآبادووٹ مانگنےنہیں نوازشریف اورشہبازشریف کادوریادکرانےآئی ہوں،ن لیگ کےعلاوہ کوئی اورجماعت ہےجس نےوزیرآبادکی خدمت کی ہو؟ایک کروڑنوکریوں کااعلان کیاگیا،ایک نوکری بھی ملی کسی کو؟،پچاس لاکھ گھروں کااعلان کیاگیاکسی ایک کوگھرملا؟تحریک انصاف کاامیدوارووٹ مانگنےآئےتواس کوبجلی،گیس کابل تھمادینا، پی ٹی آئی کےلوگ ووٹ مانگیں توایک کروڑنوکریوں کاپوچھنا،موجودہ حکمران 224ارب کاآٹاکھاگئے،حکمران 400ارب کی چینی کھاگئے،حکمرانوں نےجان بوجھ کرمہنگی ایل این جی درآمدکی اور ایل این جی پر122ارب کاڈاکہ ڈالاگیا، ن لیگ اقتدارمیں آئی توسب ٹھیک ہوجائےگا۔

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 8 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 13 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل