کراچی : سندھ اور بلوچستان میں تین اہم ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں ، سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر کراچی اور بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 30 پشین پرپولنگ کاآغاز ہوچکا ہے ۔

سندھ اسمبلی کی دو اور بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تما م علاقوں میں پولنگ کے انتظامات مکمل ،جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنزکی نشاندہی بھی کی جاچکی ہے ، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ملیر کراچی پی ایس 88
ملیر کراچی پی ایس 88 کی نشست صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ جتوئی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ، پی ٹی آئی کے امیدوار جان شیر جونیجو اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد سمیت دیگر آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ ایک لاکھ پینتالیس ہزار چھ سو ستائیس رجسٹرڈ ووٹرز پر حلقہ مشتمل ہے ۔ پی ایس 88 میں مرد ووٹرز کی تعداد اکیاسی ہزار چار سو پچیس اور خواتین ووٹرز کی تعداد چونسٹھ ہزار دو سو دو ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں ایک سو آٹھ پولنگ سٹیشن اور چار سو دس پولنگ بوتھ بنائے ہیں۔ 33 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کرتے ہوئے کراچی پولیس سے اضافی مدد مانگ لی ہے۔ جوہر، ائیرپورٹ، سچل، ملیر سٹی، ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں آنے والے پولنگ سٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا ہے۔
سانگھڑ حلقہ پی ایس 43
سانگھڑ پی ایس 43 کی نشست رکن صوبائی اسمبلی جام ممد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو اور پیپلزپارٹی کے جام شبیر علی خان میں کانٹے کا مقابلہ ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق سانگھڑ حلقہ پی ایس 43 میں ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار ہے جبکہ حلقہ میں 88 ہزار 34 مرد اور 69 ہزار ایک سو 96 خواتین ووٹرز ہیں ۔پی ایس43 میں انتخابات کیلئے ایک سو 32 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گیے ہیں 37 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 20 پشین
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں ، پی بی 20 پشین تھری کی نشست جے یو آئی کے فضل آغا کی وفات سے خالی ہوئی تھی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں 27 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، پی بی 20 پشین تھری میں ووٹرز کی تعداد 99 ہزار 849 ہے،پی بی 20 پشین تھری کے ضمنی انتخاب کے لئے 113 پولنگ اسٹیشن قائم کردئیے گئے ۔
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 11 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 4 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل


