اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہرکے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 958کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید47افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار380ہوگئی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد25 ہزار 383 ہوگئی ، جبکہ اب تک کورونا کے5لاکھ64ہزار824کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ53ہزار762ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار051 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار762 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار219 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 69ہزار990ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1995افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 942کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 199 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 688،جبکہ اموات کی تعداد 486تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 940 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 487ہوچکی ہے جبکہ281 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں910افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ، ملک بھر میں اب تک 5لاکھ27ہزار61 مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید31ہزار905 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل84لاکھ66ہزار117ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


