ویب ڈیسک : کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے آج 24 برس بیت گئے۔


فیصل آباد کے معروف پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان13 اکتوبر 1948کو پیدا ہوئے ۔ نصرت فتح علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال استاد فتح علی خان کے بیٹے اور استاد مبارک علی خان کے بھتیجے تھے۔ ان کے والد تو چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر یا انجئینر بنیں مگر نصرت فتح علی خان اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے اور پھر انہوں نے اپنے آبائی فن کوکمال عروج پر پہنچا دیا ۔ صرف سولہ برس کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا۔
انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں یادگار غزلیں اور گیتوں کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کئے جن میں "میراپیغام پاکستان "سب سے زیادہ پسند کیاگیا۔ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر تھے جنہوں نے اپنی آوازکے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کو متعارف کروایا ۔استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘، ’اکھیاں اڈیک دیاں‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے’، ’میرا پیا گھر آیا“ اور ’میری زندگی ‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔
استاد نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر قوالی کومتعارف کروایاان کی جادوئی آواز سامعین پر وجد طاری کردیتی تھی یہی وجہ تھی کہ ان کی قوالی سے بے شمار غیر مسلم مسلما ن ہوئے ۔استادنصرت فتح علی خان نے پاکستان میوزک انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی موسیقی کا جادو جگایا۔ بین الاقوامی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”ڈیڈ مین واکنگ“ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ”دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ“ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔انہیں بطورقوال کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ان کی قوالی پر کتابیں بھی لکھی گئیں جبکہ جاپان میں 1992میں' شہنشاہ قوالی'کے نام سے کتاب بھی شائع کی گئی اورانہیں "گانے والے بدھا "کے لقب سے نوازا گیا ۔
استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کولندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔صوفی اورکلاسیکل موسیقی کے ذریعے پوری دنیا میں نام کمانے والے اس بادشاہ کی یادان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ رہے گی ۔

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 15 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 11 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 12 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 11 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 9 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)

