Advertisement
تفریح

شہنشاہ قوال اُستاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

ویب ڈیسک : کلاسیکل موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے آج 24 برس بیت گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 17th 2021, 1:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہنشاہ قوال اُستاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے  بچھڑے 24 برس بیت گئے

فیصل آباد کے معروف پٹیالہ  گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان13 اکتوبر 1948کو پیدا ہوئے ۔ نصرت فتح علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال استاد  فتح علی خان کے بیٹے اور استاد مبارک علی خان کے بھتیجے تھے۔ ان کے والد تو چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر یا انجئینر بنیں مگر نصرت فتح علی خان اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے اور پھر انہوں نے اپنے آبائی فن کوکمال عروج پر پہنچا دیا ۔ صرف سولہ برس کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا۔

انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں یادگار غزلیں اور گیتوں کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کئے جن میں "میراپیغام پاکستان "سب سے زیادہ پسند کیاگیا۔ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر تھے جنہوں نے اپنی آوازکے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کو متعارف کروایا ۔استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘، ’اکھیاں اڈیک دیاں‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے’، ’میرا پیا گھر آیا“ اور ’میری زندگی ‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔

استاد نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر قوالی کومتعارف کروایاان کی جادوئی آواز سامعین پر وجد طاری کردیتی تھی یہی وجہ تھی کہ ان کی قوالی سے بے شمار غیر مسلم مسلما ن ہوئے ۔استادنصرت فتح علی خان نے پاکستان میوزک انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی موسیقی کا جادو جگایا۔ بین الاقوامی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”ڈیڈ مین واکنگ“ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ”دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ“ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔انہیں بطورقوال کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ان کی قوالی پر کتابیں بھی لکھی گئیں جبکہ جاپان میں 1992میں' شہنشاہ قوالی'کے نام سے کتاب بھی شائع کی گئی اورانہیں "گانے والے بدھا "کے لقب سے نوازا گیا ۔

استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کولندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔صوفی اورکلاسیکل موسیقی کے ذریعے پوری دنیا میں نام کمانے والے اس بادشاہ کی یادان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ رہے گی  ۔

Advertisement
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • ایک دن قبل
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 2 دن قبل
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 2 دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 دن قبل
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • ایک دن قبل
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 3 دن قبل
Advertisement