اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات کی جائے گی ۔


تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزيراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کيا ہے، اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا۔شاہ محمود قريشی نے کہا کہ افغانستان کا اہم وفد پاکستان ميں مشاورت کيلئے موجود ہے، افغان وفد امن کے عمل کو آگے بڑھانے کيلئے پاکستان ميں موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج دفتر خارجہ ميں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی، افغان وفد سے افغانستان کی بہتری اور امن و استحکام کيلئے بات ہوگی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو موجودہ حالات پر ذمےداری کا ثبوت دينا چاہيے ، دنيا امن و استحکام کی خواہاں ہے۔ دنيا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے اور خطے کي بہتری کيلئے بھی بھارت کو ذمےداری دکھانا ہوگی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان کی پیش قدمی اور افغانستان کی مجموعی صورت حال پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت افغانستان سے جڑے معاملات پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی صورتحال پراپنی پالیسی واضح کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی ، 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش
- 8 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، ہیڈ کوچ
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ، ازبکستان کے مابین تجارت بڑھانے کا فیصلہ، مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا راج ہے، عمر ایوب
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- ایک گھنٹہ قبل
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 4 گھنٹے قبل

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 5 گھنٹے قبل

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے انگلینڈکو 326 رنز کا ہدف دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل