Advertisement

طالبان کا حقیقی امتحان اب شروع ہو رہا ہے: ملابرادر

کابل : سینئر طالبان رہنما ملا برادر اخوند نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ طالبان کا حقیقی امتحان اب شروع ہورہاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 16 2021، 9:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان کا حقیقی امتحان اب شروع ہو رہا ہے: ملابرادر

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے  جاری کی گئی ایک ویڈیو میں طالبان کے نائب ملا برادر اخوند   نے کہا ہے کہ اس مقام پر پہنچے ہیں جس کی کبھی توقع نہیں کی تھی،   اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کوموقع فراہم کیا جائے اور ان کی زندگی کو بہتر بنایا جائے۔اب آزمائش کا وقت ہے ، ہم اپنی قوم کی خدمت کریں گے ، ہم سکون دیں گے اور  ان کی زندگی کی بہتری کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے ۔ ملا براد ر نے  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللّٰہ کی مدد سے یہ فتح ملی، ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ طالبان نے افغانستا ن میں جنگ کے خاتمے کااعلان  کیا ہے ۔گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement