اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو ایک قوم بنانے کے عزم کے ساتھ آج پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلباء کیلئے یکساں قومی نصاب کے پہلے مرحلے کا اجراء کیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکساں نصاب لانا اور طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ان کی سوچ تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تین نصاب ہیں جبکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ کیلئے مختلف نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یکساں نصاب ہمارے نوجوانوں کو ایک سمت دے گا اور غیر ملکی ثقافتوں کی یلغار سے چھٹکارا ملے گا۔عمران خان نے کہا کہ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو حضرت محمد ۖ خاتم النبین کی حیات مبارکہ اور تعلیمات سے متعلق پڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیر تعلیم سے کہا کہ مشاورت کے بعد اگلے پانچ سے چھ ماہ میں ان کلاسوں کیلئے یکساں نصاب نافذ کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقلیتوں کو بھی اپنے مذاہب سیکھنے سے متعلق موقع فراہم کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یکساں قومی تعلیمی نصاب کے پہلے مرحلے کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ بھی یہ نصاب اپنائے۔وفاقی وزیر نے یکساں قومی تعلیمی نصاب متعارف کرانے کو معاشرے میں ناانصافی کے خاتمے کے سلسلے میں بڑا اقدام قرار دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 days ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 19 hours ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 18 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 19 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 days ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 20 hours ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 19 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 days ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 days ago







.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)