اسلام آباد : وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ افغانستان میں افراتفری کی کی صورتحال کا خاتمہ چاہتے ہیں ، پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی نہیں دیکھنا چاہتا ۔


تفصیلات کے مطابق افغان سیاسی قیادت پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان سیاسی قیادت کے وفد کا استقبال کیا۔ یونس قانونی،محمد کریم ،احمد ضیا مسعود ، احمد علی مسعود،عبداللطیف پیدرام اور خالدنور افغان وفد میں شامل ہیں ۔ ملاقات میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہیں، یہ سب لوگ افغانستان کے مستقبل میں اہم حصہ رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے لوگ زندہ رہے اور خوش رہیں۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہو گی،جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کریں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے،قومی امید ہے کے مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 380 غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں ، پاکستان مزید پروازیں کابل بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔ ڈنمارک کے لوگوں کا افغانستان سے محفوظ انخلا ہوچکا ہے ، اس حوالے سے ڈنمارک کے وزیرخارجہ سے بات ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان کی پیش قدمی اور افغانستان کی مجموعی صورت حال پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت افغانستان سے جڑے معاملات پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی صورتحال پراپنی پالیسی واضح کریں گے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل





