کراچی: سندھ کے وزارت تعلیم نے پیر 23 اگست سے تعلیمی ادارے مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔، جب کہ والدین کے ویکسین سرٹیفیکیٹ اسکولوں میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کو مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر 23 اگست سے تعلیمی اداروں کو مشروط طور پر کھولا جائے گا۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ یہ طے پایا ہے کہ 25 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلیں گے۔ 50 فیصد حاضری کیساتھ اسکولوں کو کھولا جائے گا، جن اسکول میں ویکسی نیشن 100 فیصد ہے، وہ اسکول 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل سکتے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ والدین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی اسکول میں جمع کروائیں جائیں گے، جب کہ دیہات میں ویکسینیشن عمل سست ہونے کی وجہ سے کچھ رعایت حاصل ہوگی۔ کمیٹی نو اور دس محرم الحرام کے اثرات کا جمعے کو جائزہ لے گی۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 14 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل



