طالبان کے اہم رہنما ملاعبدالغنی برادر قطرسے کابل کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ خصوصی طیارے سے کابل پہنچیں گے۔


تفصیلات کے مطابق کابل پہنچ کرملاعبدالغنی برادرتحریک طالبان کی جانب سےآئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور افغان عوام کواعتماد میں لیں گے۔
قطر کے وزیرخارجہ نے ملا برادرسے افغانستان روانگی سے قبل ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے امریکا کے انخلا اور طالبان کے اعلان جنگ بندی کے بعد افغانستان کی سربراہی کسی سربراہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
ملا عبدالغنی برادر کا شمارطالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کے اہم نائبین میں ہوتا ہے۔ ملا محمد یعقوب اور سراج الدین حقانی بھی اہم نائبین میں شامل ہیں۔
وہ اس وقت سامنے جب انہوں نے فروری 2020 کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کیے۔امارت اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں اور ان کے پاس طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے انچارج کا عہدہ بھی ہے۔
طالبان کی کابل آمد اور افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں سیاسی مفاہمت اور مستقبل کے نظام حکومت کے متعلق بات چیت جاری ہے۔
اہم رہنما کابل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور متعدد افغان سیاستدانوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے وہ طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 15 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل




