پاکستان
مینار پاکستان واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی
آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔
آئی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ویڈیوز کی مدد سے نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کل صبح تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ نے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں کل اجلاس دوبارہ طلب کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں کی غفلت اور ذمے داری کا تعین کرے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اور اس کیس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، متاثرہ خاتون کو انصاف دلائیں گے، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔لاہور پولیس نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے کیس میں واقعے کے حاصل کیے گئے 24 ویڈیو کلپس میں سے 56 افراد کی تصاویر حاصل کر لیں۔
لاہور پولیس ذرائع کے مطابق تصاویر میں ان افراد کو لڑکی کے گرد دیکھا جاسکتا ہے، حاصل کی گئی تصاویر شناخت کے لیے نادرا بھجوا دی گئی ہیں۔لڑکی کے گرد جمع ہونے والے نوجوانوں کی تصاویر ’جیو نیوز‘ نے حاصل کرلی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔نادرا کی جانب سے شناخت کے بعد ملزمان کے کوائف حاصل کیے جائیں گے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نادرا سے ملنے والی تفصیلات کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کا واقعہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں پیش آیا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں اور کنٹینرزکو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے
تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا رہی ہیں۔
پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچیں،مریم نواز گھڑیال ہیلی پیڈ سے سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچی۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
پاکستان
آئینی بینچ نےپی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی
جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس امین الدین خان
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی،
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ روز تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں احتجاج اور انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے لہٰذا آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے ہم نہیں دیکھ سکتے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
دریںا اثنا سپریم کورٹ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق درخواست نمٹادی، فاٹا کے انضمام سے متعلق درخواست بانی تحریک انصاف نے دائر کی تھی۔
وکیل بابراعوان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سے یہ معاملہ حتمی ہوچکا ہے، بانی تحریک انصاف کی درخواست پر کسی عدالتی کاروائی کی ضرورت نہیں۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم