پاکستان کے ساتھ اتحاد کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا : افغان وفد
پاکستان میں موجود افغان وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا ۔


تفصیلات کے مطابق افغان وفد کا کہنا تھا کہ اب تک طالبان نے جو کچھ کہا وہ صرف الفاظ تھے ، ان کے عمل سے فرق پڑے گا ، جنگی طور پر قبضہ لوگوں پر حکمرانی کے برابر نہیں ہے۔
دورہ پاکستان میں افغان وفد نے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقاتیں کیں ۔
پاکستان میں موجود افغان وفد کا کہنا ہے کہ طاقت اور ہتھیاروں کے زور سے حکومت قائم نہیں کی جاسکتی کیونکہ حکومت کرنے کا مقصد عوام کی نمائندگی ہوتا ہےجبکہ افغانستان میں ایک فریق کی حکومت کو مسترد کرتے ہیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں ہر طبقے اور فرقے کی نمائندگی ہو۔
اسلام آباد میں افغان وفد نے پریس کانفرنس کی جس میں سابق افغان نائب صدر یونس قانونی نے کہا کہ وہ افغانستان کی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایسی حکومت چاہتے ہیں جس میں خون خرابے کے بغیر امن قائم ہو۔
وفد نے یہ بھی کہا کہ اگر طالبان ماضی کی غلطیاں دہرائیں گے تو ٹِک نہیں سکیں گے۔
افغان وفد کا کہنا تھا کہ ہم نےدورے میں پاکستان کی حکومت ،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔افغان وفدکا کہنا تھا کہ ہمارے دورے کا مقصد ایک جامع حکومت بنانااور عورتوں ،بچوں اور عوام کو تحفظ دینا ہے۔ہم پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہماری آمد کا مقصد پاکستان سے بہتر تعلقات بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام دھڑوں اور لوگوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک حکومت اور مختلف نسل پرست گروپس، عورتوں کے حقوق اور پریس فریڈم چاہتے ہیں ، ہم ایک دھڑے کی حکومت کو مسترد کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان حکومت آئین کی بالادستی اور قانون پر چلے۔
افغان وفد نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ افغانستان میں ایک پر امن دور آسکتا ہے جو ہوا وہ ماضی ہے، ہم پاکستان اس لیے آئے کہ نئی حکومت کی بات کی جاسکے۔
ایک سوال کے جواب میں وفد کے اراکین نے کہا کہ شروع سے واضح تھا کہ اشرف غنی بھاگ جائیں گےاور الزامات کے مطابق 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر نقد لے کر بھاگئے ہیں جبکہ اشرف غنی کی ناکامی کی وجہ پاور شیئرنگ کا نہ ہونا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل افغان رہنماؤں کا وفد اسلام آباد پہنچا تھا جس میں ہزارہ کمیونٹی کے 2 اہم رہنما استاد محقق اور کریم خلیلی بھی کابل سے پاکستان پہنچے تھے ان کے علاوہ بلخ کے سابق گورنرسردارعطانور کے بیٹے خالد نور بھی کابل سے پاکستان پہنچے تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 15 گھنٹے قبل

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 14 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 38 منٹ قبل

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 14 منٹ قبل

حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
- 12 گھنٹے قبل

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- 18 منٹ قبل

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 26 منٹ قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 10 گھنٹے قبل










