Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی ، 2 نوجوان شہید

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی ، ضلع پلواما میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 21 2021، 2:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی ، 2 نوجوان شہید

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو آج صبح پلواما کے علاقے پامپور میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران  میں شہید کیا، بھارتی فوج اب بھی علاقے میں موجود ہے۔اس کے علاوہ قابض بھارتی فوج نے سوپور کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرہ کر رکھا ہے اور سوپور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے علاقے خیلان میں نامعلوم افراد نے تین رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچایا۔بھارتی  فوجیوں نے ضلع راجوڑی کے تھانہ منڈی علاقے میں بھی آپریشن  شروع کررکھاہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں   ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،  کئی دہائیوں سے بھارت  مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے   کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد  افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

 5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے   کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Advertisement
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی ضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی ضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی

  • 5 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
 ٹھوس شواہد ہیں  جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا،  قونصلرجنرل

 ٹھوس شواہد ہیں جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، قونصلرجنرل

  • 5 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

  • 25 منٹ قبل
بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار،مقبوضہ کشمیر میں دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ سے 5 سکھ فوجی ہلاک 

بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار،مقبوضہ کشمیر میں دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ سے 5 سکھ فوجی ہلاک 

  • 3 گھنٹے قبل
ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف

  • 2 گھنٹے قبل
قوال شیر میانداد کا امریکی شہر ورجینیا میں کامیاب شو،،قوالی کے دلدادہ افراد کی بھر پور شرکت

قوال شیر میانداد کا امریکی شہر ورجینیا میں کامیاب شو،،قوالی کے دلدادہ افراد کی بھر پور شرکت

  • 5 گھنٹے قبل
پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور: معمولی جھگڑے پرٹک ٹاکر آیت مریم  شوہر کے ہاتھوں قتل

لاہور: معمولی جھگڑے پرٹک ٹاکر آیت مریم  شوہر کے ہاتھوں قتل

  • 4 گھنٹے قبل
ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق

ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
پہلگام واقعہ : سیکیورٹی کی ناکامی پر بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی

پہلگام واقعہ : سیکیورٹی کی ناکامی پر بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی

  • 3 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

  • 41 منٹ قبل
Advertisement