جی این این سوشل

دنیا

عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے مدد کرے ، چین

بیجنگ : چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس کی مدد کرے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے
ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے یہ بات اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے ۔

چینی وزیر خارجہ بے برطانوی وزیرخارجہ سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقین ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے ۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دعویٰ کیا ہے عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں معاون و مددگار ثآبت ہوگی ۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی،فی تولہ سونا 4ہزار 100روپے کمی کے بعد 2لاکھ 74ہزار 300روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 515روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 35ہزار 168روپے  فی تولہ  پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شنکو نے نوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگالیا ، بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ طویل عرصےبعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں، بیلا روس کے صدر شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔    

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll