لاہور :مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت جب بھی ناکام ہوتی ہے اپوزیشن کیخلاف ایک نیاکیس کھول دیاجاتا ہے،شہباز شریف کیخلاف ایک نیا الزام لگایاگیا،جس کامقصدصرف کردارکشی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم ن کے رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اربوں کی کرپشن کے دعؤں سے بات اب لاکھوں تک آچکی ہے، ہمارے دورمیں3200ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کئے گئے تھے،3200ارب روپے میں سے32پیسے کی بھی کرپشن کے ثبوت پیش نہیں کرسکیں گے،عمران خان،شہزاد اکبر اور ایف آئی اے 32روپے کی کرپشن ثابت کرکے دکھائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 2ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی،روپے کی قدر میں کمی سےمہنگائی کا ہونالازم ہے ،ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ اضافہ ہوگیا، اس طرح روپے کی قدرمیں کمی ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، روپیہ ڈی ویلیو ہونے سے ایک کھرب 170 ارب کا اضافہ ہو گیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی مہم چل رہی ہے،جتنی ترقی 2013اور2018 میں ہوئی ہے اتنی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، ہم نے اس ملک کی خدمت دیانت داری سے کی ہے،میرے دور میں وزارت پلاننگ نے 32ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کئے تھے،لیکن مجھ پر 70 ارب کمیشن کا الزام لگا ہے اس کے ثبوت کہاں ہیں؟
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کچھ ویڈیو ز پر بلیک میل ہوکرحکومت کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،عمران خان کو ایماندار کہنے والے میرے سوال کا جواب دیں،عمران خان سے زیادہ انکم ٹیکس دیتا ہوں پھربھی ایک کنال کے کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- 6 گھنٹے قبل

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 4 گھنٹے قبل

یومِ آزادی پر تحفہ: پاکستانی نوجوانوں کی قازقستان میں تاریخی فتح
- ایک گھنٹہ قبل

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- 3 گھنٹے قبل

اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
- ایک گھنٹہ قبل

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
- ایک گھنٹہ قبل