کابل : پینٹاگون نےکابل ایئرپورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، امریکی صدر نے ایئرپورٹ دھماکے کا انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے پینٹاگون کو داعش پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے، جن میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں ، امریکی فوج کے 18 زخمی اہلکاروں کو جرمنی منتقل کر دیا گیا ہے ۔
امریکی فوج کے میجر جنرل ولیم ٹیلر نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے بتانا ضروری ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر صرف ایک ہی دھماکہ ہوا تھا جو خودکش تھا ، افغانستان سے انخلا کے مشن کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 11 ہزار افراد کا پروازوں کے ذریعے انخلا ممکن ہو سکا ہے،اب بھی 5400 افراد کابل ایئرپورٹ پر انخلا کے منتظر ہیں اور ایک ہزار امریکی شہری بھی ابھی افغانستان میں موجود ہیں ۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اب بھی کابل ایئرپورٹ پر مزید خودکش اور کاربم حملوں کا خطرہ ہے ،لیکن ہم آخری لمحے تک افغانستان سے لوگوں کے انخلا کو یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے حملے میں ملوث تین ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے داعش سے انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے پینٹاگون کو منصوبہ بندی کی ہدایت کردی ۔

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 26 منٹ قبل

میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ، سامعہ حجاب
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا کتنا سستا ہوا؟
- 2 گھنٹے قبل
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
- 30 منٹ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 4 منٹ قبل

خیبر پختونخوا میں مزید2 پولیو کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- 42 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
- 2 گھنٹے قبل

تجارتی کشیدگی کے سائے میں بھارت اور امریکا کے مذاکرات کل دہلی میں ہوں گے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرادی
- 2 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 2 منٹ قبل