جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے استعمال کنندگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ میں وائس میسیجز کے لئے دو نہایت مفید فیچرز شامل کر دیے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف
واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال کنندگان اب اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسیجز کوبھیجنے سے قبل سن بھی سکیں گے، وائس میسجز کے لئے ان دو نئے فیچرزکو واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.18.3 میں شامل کیا گیا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس میں پہلا فیچر رئیل ٹائم وائس لہریں ظاہر کرے گا اور وائس پیغام کی ریکارڈنگ روکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔

اس کے علاوہ دوسرے فیچر میں کسی بھی ریکارڈ کیے گئے پیغام کو بھیجنے سے قبل سنا جاسکے گا، اس سے قبل بھی وائس میسج کو سننا ممکن تھا لیکن اس کا طریقہ کار بہت پیچیدہ تھا۔

اب واٹس ایپ نے اسے مزید سہل بناتے ہوئے STOP کا بٹن شامل کردیا ہے اور آپ اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسجز کو سن سکتے ہیں اور اگر آپ اسے بھیجنا نہیں چاہتے تو انہیں ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے ان نئے فیچرز کو آج سے فعال کردیا ہے اور استعمال کنددگان اپنی ایپلیکیشن اپ ڈیٹ کرنے بعد اسے استعمال کرسکیں گے۔

پاکستان

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا،

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی جج پر عدم اعتماد کی درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت نے بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر کی کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

دوران سماعت شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کیس کسی اور عدالت منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔

جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلے گی، میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پر عدم اعتماد کررہا ہے۔

اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ ٹرائل کی سماعتوں میں یکم جنوری کا نکاح نامہ سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا جاتا رہا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکیس دیے کہ آپ نے اور میں نے قبر میں جانا ہے ، میری حد تک آپ بتا دیں کہ کیا مسئلہ ہے۔

خاورمانیکا نےکہا کہ پورے خاندان میں مشہور ہے کہ جج صاحب ملزمان کو بری کردیں گے۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نے کہا کہ ایک جملے پر کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی وکلا اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بعدازاں جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

شہباز شریف کو سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو رخصت کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایل پی جی کی قیمت 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll