جی این این سوشل

دنیا

طالبان کے سپیشل دستوں نے کابل ائیر پورٹ کا انتظام سنبھال لیا

کابل : طالبان کے سپیشل بدری 313 دستے جسے فاتح یونٹ کا نام بھی دیا گیا ہے کابل ائیر پورٹ میں داخل ہوگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے ۔
غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے ۔

 

طالبان کے نشریانی ادارے الہجرہ کے مطابق طالبان کے سپیشل یونٹس کے دستے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں ۔

نشریاتی ادارے کے مطابق سپیشل دستوں نے کابل ائیرپورٹ کے اندرچند مقامات پر پوزیشنز بھی سنبھال لی ہیں ۔ اس ضمن میں طالبان رہنما عبدالحمید حماسی نے بتایا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے فوجی حصے کے تین اہم مقامات امریکی فوج نے خالی کردیے ہیں جس کے بعد طالبان کی سپیشل فورس کے دستوں نے وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

طالبان سے معاہدے کے تحت امریکہ اور دیگر غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے ۔

تجارت

پاکستان نے اخراجات میں کمی لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا

آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے اخراجات میں کمی لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا

 پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات میں کمی لانے کا پلان پیش کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی۔

وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی۔

آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے منصوبے کے مطابق انفراسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے، کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کو خود فنڈنگ کریں گی، آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر مکمل پابندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان نئے قرض پروگرام پر تاحال حتمی بات چیت نہ ہو سکی، آئی ایم ایف مشن 3 روز کے بعد دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو جائے گا، مشن کے دورہ کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت شروع ہے لیکن مکمل نہیں ہو گی، آئی ایم ایف مشن دورہ مکمل کر کے واپس جانے کے بعد معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کرے گا، مشن کے واپس روانہ ہو جانے کے بعد بھی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی گائیڈ لائن میں آگاہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے ریٹ بروقت طے کیے جائیں، آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائے ، توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دوچار رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ اور پنجاب میں آج سورج آگ برسائے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجدمیں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانے ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی صدر کے انتقال پر امریکہ کا اظہار تعزیت

ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے انتقال پر امریکہ کا اظہار تعزیت

امریکا کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت دیگر کے انتقال پر ایران سے اظہار تعزیت کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے جدوجہد پر ایرانی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی۔ ان کی موت سے تہران کے بارے میں واشنگٹن کے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکہ لاجسٹک وجوہات کی بنا پرایران کی طرف سے درخواست کی گئی مدد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئیسی کی موت پر ہماری تعزیت غلط اشارے نہیں بھیجتی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں ہماری رائے کو تبدیل کرتی ہے۔ رئیسی انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیوں میں ملوث رہےتھے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حادثے کے بعد کی صورتحال پر ہماری نظر ہے ، حادثے کی وجوہات سے متعلق ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہے۔ حقائق جاننے کیلئے ایرانی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll