کراچی: وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اس وقت انخلا اہم مسئلہ ہے، خلاکونظر اندازکیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلاء بڑامسئلہ ہے،اگرعالمی طاقتوں نے توجہ نہ دی توخطرات بڑھ سکتے ہیں،دنیاخطرات کومحسوس کرے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مشورے پرعمل ہوتاتوصورتحال بہترہوتی،دنیانے ہماراکہنانہیں مانا،دنیاافغان عوام کوتنہانہ چھوڑے،ان کی ناکامی کاانتظارنہ کریں،مدد کریں،افغانستان کومعاشی سطح پرسپورٹ اورحکومت سازی میں مدد کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کاکوئی مستقبل نہیں،پہلے ان کوافغانستان سے امداد ملتی تھی زمین ان کے پاس تھی،افغانستان کی سابق حکومت نے بھارت کیساتھ ملکرپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق صدراشرف غنی کومشورہ دیاتھا،بڑے فیصلوں کے لئے بڑا دل چاہئےجوان کے پاس نہیں تھا،ان کے پاس آج سرچھپانے کی جگہ نہیں،پاکستان کےدشمنوں پریہ عذاب ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خطرات صرف ایک خطے کے نہیں پوری دنیا کےہیں،پاکستان کےمشورے پر عمل کریں تو کل صورت حال بہتر ہوگی،پاکستان کاتجزیہ بالکل درست ثابت ہوا،وزیراعظم عمران خان کی بات حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ کو چاہیے کہ وہ 13سال کی کارکردگی سامنے لائیں، لاڑکانہ،بدین اورسانگھڑ کا حال ابتر ہے، سندھ حکومت کو دیاگیا پیسہ دبئی لندن میں نکلتا ہے، سندھ کےوزرا اورلاڈلے پیسہ دبئی شفٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کےاعتماد میں108فیصد اضافہ ہواہےپاکستان معاشی وسیاسی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے کورونا کے دوران بہتر انتظامات کے حوالے سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 44 minutes ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- an hour ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago




