لاہور: ہالی ووڈاداکارہ انجلینا جولی کا افغانستان میں سیاسی بحران پر اظہارِ خیال، انہوں نے کہا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ طالبان واقعی اب بدل گئے ہیں یا نہیں لیکن دنیا اب ضرور بدل گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں پائی جانے والی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب طالبان آخری بار افغانستان میں اقتدار میں تھے تو انہوں نے خواتین کو گھروں میں بند رکھا تھا، خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی تھی اور ان کی آواز کو دبایا گیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نئے ٹولز اور ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی وجہ سے ہم عالمی سطح پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اس سے پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ ایک موقع ہے کہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں جوکہ پُرامید رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنے ملک میں تشدد اور ظلم و ستم سے بچنے کے لیے بے چین ہیں۔
انجلینا جولی کا مزید کہناہے کہ ہم افغانستان کے موجودہ حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ افغان انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، تاکہ وہاں لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو چھپایا نہ جاسکے، اس کے علاوہ ہم وہاں کام کرنے والی انسان دوست تنظیموں کی مدد کر سکتے ہیں۔

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 4 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 44 منٹ قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 6 گھنٹے قبل