سندھ میں پانی کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں جس کے سنگین نتائج ہوں گے: مراد علی شاہ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں جس کے سنگین نتائج ہوں گے ،دریا میں پانی کم ہے لیکن وفاق کی جانب سے پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں کی جارہی اور سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کیا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جھوٹے دعووں کی بنیاد پر حکومت میں آگئی اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا، اب اسٹیل ملز کی بری حالت کرکے وہاں ملازمین کو نکالنے کی بات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاق کے 11 محکمے ہیں جہاں سے 25 ہزار ملازمین کو نکالنے کی تیاری کی جارہی ہیں کیونکہ یہ حکومت لوگوں کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں 1997 میں بے نظیر بھٹو نے اوسطا 30 سال کی عمر میں نوکریاں دیں، اگلی حکومت آئی تو تمام افراد کو نوکری سے نکال دیا پھر یپپلز پارٹی نے 14 سال بعد انہیں ایک ایکٹ کے تحت بحال کردیا اور اب ایک مرتبہ پھر انہیں 56 سال کی عمر میں نوکری سے برخاست کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ برخاست کیے ملازمین کو پیپلز پارٹی کی جانب سے بہتر وکلا کی خدمات پیش کی جائیں گی تاکہ وہ عدالتوں میں جاکر اپنا موقف پیش کرسکیں، مجھے پوری امید ہے کہ ہمارے ملک کی عدالتیں انصاف کریں گی۔

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 3 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 5 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 31 منٹ قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 36 منٹ قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 5 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 6 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 6 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 6 گھنٹے قبل