لاہور: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے خلاف جنسی جرائم اور تشدد کے خلاف پنجاب حکومت اور پولیس کا احسن اقدام۔: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کم کرنے کے حوالے سے یہ ایپ وقت کی ضرورت تھی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس ایپ کے استعمال سے خواتین میں غیر یقینی اور احساس عدم تحفظ کا خاتمہ ہو گا۔خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی۔اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کاکہنا تھا کہ اس ایپ کی بدولت پولیس کی مجموعی کارکرگی میں بہتری آئے گی۔خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں۔خواتین سے گزارش ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
چند دن قبل حکومتِ پنجاب کی جانب سے ملک میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اقدامات کرتے ہوئے آئی جی پولیس کے تعاون سے موبائل پر ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرا دی گئی تھی۔خواتین کے تحفظ کے لیے بنائی جانے والی موبائل اپلیکشن کے انسٹالیشن کے بعد صرف ایک کلک سے پولیس، ہائی وئے پولیس، خاتون کے قریبی عزیز سمیت دیگر اداروں کو ایمرجنسی الرٹ کا مسیج اور لوکیشن چلی جاتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 20 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago






