پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں میں دنیا کے حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں:شیخ رشید
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں میں دنیا کے حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں، اب یہ اسلام آباد آئیں گےتوان کے ساتھ قانون اور آئین کے مطابق سلوک ہو گاپاکستان کی سیاست بدلنے جا رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف بیچتی کیا ہے؟ ان کا سودا بک گیا ہےاب حزب اختلاف پچھتائے گی اور 2 سال میں نیب کیسز کا فیصلہ ہو جائے گا،ہمیں ایک اور نیک ہو کر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سیاست پاکستان کے ارد گرد ہو رہی ہے جبکہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہے۔ دنیا یہ نہ بھولے ہمارے 80 ہزار شہری شہید ہوئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور پاک فوج نے امن کے قیام کے لیے جدوجہد کی جبکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم ملک بننے جا رہا ہے اور پی ڈی ایم لاری اڈہ لاری اڈہ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے اور افغانستان سے آنے والوں کے لیے 21دن اور ایک ماہ کے ٹرانزٹ ویزے دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دلایا ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی پاک افغان 2 ہزار 600 کلومیٹر کی سرحد پر باڑ لگائی ہے۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
