پاکستان
پاکستان تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے:فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے کبھی کسی حکومت نے انتخابی صلاحات پر زور نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر بحث ایک بنیادی بحث ہے، اگر انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہ ہوں تو ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں ہو سکتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات آگے بڑھائیں، بدقسمتی سے ہمارے اپوزیشن کے لوگوں کو ہر صورت مخالفت ہی کرنی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے اب تک انتخابی اصلاحات کو پڑھنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی، یہ بہت غیرسنجیدہ رویہ ہے، نہ انہوں نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پڑھنے کی ضرورت محسوس کی اور اس پر ایک بحث شروع کردی اور انتخابی اصلاحات کا بھی یہی معاملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک انتخابات کا طریقہ کار اس حد تک منصفانہ، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ نہیں ہوتا کہ اس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، اس وقت تک یہ کہنا مشکل ہے کہ جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں گی لہٰذا ہم پوری کوشش کررہے ہیں، اپوزیشن اپنی تجاوز بھی سامنے لے آئے، ہم اس پر بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ کو روس اور پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر کے پائپ لائن منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئی جہت اور اقتصادی راستہ کھل جائے گا جبکہ وزیر اعظم نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور حماد اظہر کو کہا ہے کہ ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت نیچے لانا ضروری ہے، پاکستان کے صرف 28فیصد پائپ گیس کا استعمال کرتے ہیں اور بقیہ تمام لوگ ایل پی جی سیلنڈر کا استعمال کرتے ہیں۔
پاکستان
بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن میں 10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔
پاکستان
کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو عہدوں سے برطرف کرنے کے لیے دائر درخواست خارج
کیا صدر، وزیراعظم سمیت سب کو نکال دیں؟ جسٹس جمال
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو عہدوں سے برطرف کرنے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فارغ رہنے اور کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی درخواست میں استدعا ہے تمام سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے فارغ کیا جائے، آپ ان سرکاری افسران کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی سرکاری افسر کا ذکر نہیں کیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کا کون سا کام نہیں ہوا؟ عدالت کو آگاہ تو کریں، کیا مطلب ہے ہم صدر، وزیراعظم، سپیکر اور اسمبلی ممبران سب کو نکال دیں؟
بعد ازاں آئینی بینچ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
دنیا
اسرائیلی جارحیت: لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک، یونیسف
اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف
اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 2 ماہ کے اندر 200 سے زائد بچے شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اموات کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے تناظر میں 8 اکتوبر 2023ء کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں کم از کم 3,516 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک کم از کم 43 ہزار 922 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
-
تفریح 2 دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع