پاکستان
آرمی چیف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی سفیرنےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا، چینی سفیرنے افغانستان سےمتعلق پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کےتناظرمیں چینی سفیرنےپاکستان سےتعاون جاری رکھنےکاعزم کا اظہار کیا۔
پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
علاقائی
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عمائدین اور پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور پھر وہ 7 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں۔
تجارت
پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز پاکستان میں 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے
ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا
پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز پاکستان میں 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے 20 ملین ڈالر سے زائد کے ابتدائی معاہدے طے پائے ہیں، جن کی قیادت زیادہ تر پاکستانی نژاد امریکی انٹرپرینیورز نے کی جوکہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
اس تقریب نے آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور پاکستانی ڈائیاسپورا کے ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز کو یکجا کیا، جو ٹیکنالوجی انڈسٹری میں مستقبل کی ترقی اور تعاون کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا،یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرتی ہے۔
اس کانفرنس میں پاکستان کی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام،وزارت تجارت پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ(پی ایس ای بی) اورٹریڈ ڈیلوپمنٹ اتھاڑٹی (ٹی ڈی اے پی) کے ساتھ آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز خصوصاً پاکستانی ڈائیاسپورا نے حصہ لیا۔
تقریب میں وزیر برائے آئی ٹی، شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے عزم اور 25 ارب ڈالر کی برآمدی ہدف کے حصول پر زور دیا۔
سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان کی متحرک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور پاکستانی نژاد امریکیٹیکنالوجیکل کمیونٹی کو معاشی تعلقات مزید گہرے کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔
پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او کی قیادت میں وفد اور 11 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی طاقت کو نمایاں کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اقتصادی ٹیم کے نمائندے نے بھی دو طرفہ تعلقات کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ حکومت اس شعبے کی مکمل حمایت، اختراعات کے فروغ، اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک، ہیلتھ ٹیک، ای کامرس، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ جیسے شعبوں میں مختلف منصوبے پیش کیے گئے۔
ان اقدامات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو عالمی منڈی میں شامل کرنا ہے۔
پاکستان نے سعودی عرب جیسے ممالک کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے، لیکن ایک بڑا چیلنج انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل ہیں، جن کا سامنا مقامی ٹیک کمپنیوں کو ہے۔ یہ مسائل ان کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور برآمدات کے بلند اہداف کے حصول میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی