Advertisement
علاقائی

ویکسنیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی شامت آ گئی

اسلام آباد: وزارت قومی صحت کے ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کی شامت آ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 2nd 2021, 2:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویکسنیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی شامت آ گئی

ذرائع کے مطابق  وزرات قومی صحت نے نان ویکسینیٹڈ ملازمین کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے،  وزارت قومی صحت کی ملازمین کو ویکسینیشن کرانے کیلئے آخری وارننگ جاری کردی گئی۔

وزارت  قومی صحت کی جانب سے جاری  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی،17 افسران، ملازمین نے تاحال ویکسینیشن نہیں کرائی، ملازمین آج ویکسینیشن کرا کر سرٹیفکیٹ جمع کرائیں،نان ویکسینیٹڈ ملازمین دو اگست سے غیر حاضر تصور ہونگے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد25ہزار889ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ63ہزار688ہوگئی ہے ۔

Advertisement