وزیر اعظم کی قومی سطح پر نظام تعلیم کے حوالے سے جزا و سزا کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نظام تعلیم اور یونیورسٹیوں کے حوالے سے جزا و سزا کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی پالیسیوں کا موثر طریقے سے نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلقہ معاملات پر جائزہ اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود ، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ رواں مالی سال 2021-22 کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 168 منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گۓ ہیں۔ان منصوبوں میں 29 ارب روپے مالیت کے 128 جاری منصوبے جبکہ 12 ارب روپے مالیت کے 40 نئے منصوبے شامل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ملکی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کی غرض سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعانت سے چلنے والے وظائف کے پروگرام کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعظم نےصوبوں میں وفاقی حکومت کی معاونت سے چلنے والی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ معیار تعلیم کو یقینی بنانے اوروفاق کی جانب سے مہیا کردہ مالی وسائل کے بہترین استعمال کے حوالے سے نظام مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، نظام تعلیم اور یونیورسٹیوں کے حوالے سے بھی جزا و سزا کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی پالیسیوں کا موثر طریقے سے نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم و ہنر سے آراستہ کرکے موجود مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 4 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 4 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 3 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 6 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 8 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 5 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 5 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 6 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 3 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 7 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 4 hours ago