جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں قطر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کابھی اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور مل کر کام پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی  سے بات چیت میں کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال بعد افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کا موقع ملا ہے تو مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری کو افغان عوام کا ساتھ دینا چاہیے۔

وزیراعظم نے امیر قطر سے بات چیت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو کے لیے معاشی تعاون بھی جاری رکھے۔

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

 

علاقائی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8  میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار

آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار

لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 358 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 523، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 463 تک پہنچ گیا، اسی طرح ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 461 اور غازی روڈ انٹرچینج کا ائیر کوالٹی انڈیکس 427 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے ، تاہم ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248 ، فیصل آباد اور پشاور 196، راولپنڈی 172 ریکارڈ کیا گیا ۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گرین لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا، سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب سموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروےایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہیں۔

موٹروے ایم 5ملتان سے سکھر تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے، قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگامنڈی اور پتوکی میں دھند موجود ہے، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند ہے۔

موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll