جی این این سوشل

پاکستان

قوم کبھی اپنی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی : صدر ، وزیراعظم کا یوم دفاع و شہدا پر پیغام

اسلام آباد: صدر اوروزیراعظم نے یوم دفاع اورشہداء پراپنے الگ الگ پیغامات میں اس عزم کااعادہ کیاہے کہ بہادر پاکستانی قوم اپنی خودمختاری ،سلامتی اورجغرافیائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر ، وزیراعظم کا یوم دفاع و شہدا پر پیغام
صدر ، وزیراعظم کا یوم دفاع و شہدا پر پیغام

تفصیلات کے مطابق صدرڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان اپنے ہمسائے میں ہونے والے واقعات سے مکمل طورپرآگاہ ہے اورامن کوبرقرار رکھنے اورامن کونقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کوناکام بنانے کے لئے تیارہے۔ انہوں نے دشمن کی خفیہ کارروائیوں کوبے نقاب کرنے کے لئے سیکیورٹی ایجنسیوں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹرعارف علوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے مسئلے پراپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ بہادرسپاہی ،افسر،پائلٹس اورسیلرز بہادری کے ساتھ لڑے ہیں اورانہوں نے اپنی جانوں کی پروانہیں کی اورقربانیاں دے کرسرحدوں کادفاع کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھارت خطے میں خاص طورپرپاکستان کے حوالے سے امن کونقصان پہنچانے کی اپنی کوشش پرعالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہماری حکومت کی فعال سفارتکاری کے باعث عالمی برادری اب اس بات پرقائل ہوچکی ہے کہ پورے بھارت میں اقلیتوں پرمظالم اورغیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیریوں پرڈھائے جانے والے ظلم وستم کااب خاتمہ ہوجان چاہیے۔ انہوں  نے کہاکہ بھارت کوجلدیابدیرکشمیریوں کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کاجائزحق خودارادیت دیناپڑے گا۔

ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ ستمبر میں پاکستانی مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملائے اور مادر وطن کا ڈٹ کر دفاع کیا، مکار دشمن بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرات و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll