لاہور :مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی نے تباہی مچا دی ہے، ہمیں ملک کو معاشی میدان میں مضبوط بنانا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدراور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں کمزوری ہے، مہنگائی نے تباہی مچا دی ہے، عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، جب ہم نے میثاق معیشت کی بات کی تھی تو مذاق اڑایا گیا ۔ یومِ دفاع کے موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے یادگار شہداء مناواں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ بھی پڑھی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سرحدوں کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا دیا ہے، قوم نے جب بھی ایک ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، شکست دشمن کا مقدر بن گئی۔ ان کاکہنا تھا کہا کہ آج قوم کو متحد ہونا ہوگا، آج کے دور میں دنیا میں اب فوجی جنگیں نہیں معاشی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، ، ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان ہے جو رکنےکا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ افواج پاکستان نے پاکستان کی سرحدوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا دیا،اسی طرح ہمیں پاکستان کو معاشی میدان میں مضبوط بنانا ہو گا۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 5 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 5 منٹ قبل

27ویں آئینی ترمیم :منظوری کیلئے حکومت کو سینیٹ میں 64 جبکہ قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 14 منٹ قبل






.jpg&w=3840&q=75)






