علاقائی
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
لاہور: الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے ضابط اخلاق جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے میڈیا، سیکیورٹی اہلکاران اور مانیٹرنگ ٹیموں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، مانیٹرنگ ٹیمیں تمام سٹیک ہولڈرز سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروائیں گیں، ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈیوٹی کریں گے۔
سیکیورٹی اہلکاران ووٹرز کے ساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں گے، سیکیورٹی اہلکاران غیر جانبدارانہ رویہ رکھیں گے۔پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ صرف الیکشن کمیشن کے اجازت نامہ کے حامل افراد کو پولنگ اسٹیشن میں کیمرہ لانے دیا جائے گا۔
دنیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا
فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔
View this post on Instagram
ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔
View this post on Instagram
نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا (جو ایک ماں بھی ہیں) نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔
یاد رہے کہ اس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے عمر کی حد، حاملہ خواتین یا ماؤں اور یا شادی شدہ خواتین پر پابندی کو گزشتہ سال ختم کردیا تھا۔
مقابلے میں بیلاروس، اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔
کھیل
ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں
’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین
ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔
گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
پاکستان
بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف
صدر مملکتاور وزیرِاعظم کی قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہیں، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے حکومت کے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
صدر مملک آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔
صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر