مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کا کہناہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر مرحلے پر قوم کو سرخرو کیا،6ستمبر1965کوافواج پاکستان اورعوام نےدشمن کےدانت کھٹےکیے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو پاکستانی عوام اور بہادرافواج نے اتحاد و یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا،افواج پاکستان نے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کو بہادری کی تاریخ رقم کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں،اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ہم ان شہدا کی بدولت آزادی کی نعمت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر ناز ہے،پاک فوج مادروطن کیخلاف کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔
سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتا ہوں،مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 11 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 12 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 7 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 11 گھنٹے قبل