اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ملک پر جو سب سے بڑا ظلم کیا وہ یہ کہ انہوں نے پہلے آئین توڑا اور پھر طاقتور طبقے کو این آر او دے دیا۔


تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف نے جس طاقتور طبقوں کو این آر او دیا، انہوں نے عوام کے پیسے پر ڈاکا ڈالا تھا اس لیے وہ کیسے یکطرفہ فیصلے کے تحت کسی کو این آر او دے سکتے تھے۔ یہ پیسہ پرویز مشرف کا نہیں ملک کا تھا، یہ پیسہ پرویز مشرف نہیں بلکہ عوام کا تھا،سارے اکٹھے ہو کر کہتے ہیں ہمیں این آر او دے دیں۔وزیراعظم نے کہا 25 سال پہلے پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا، سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، میرے پاس سب کچھ تھا لیکن ملکی صورتحال دیکھ کر سیاست میں آیا، 1985 کے بعد ملک بڑی تیزی سے نیچے گیا، بنگلادیش اور بھارت پاکستان سے آگے نکل گئے، قانون کی حکمرانی نہ ہونے سے ہم پیچھے رہ گئے، مہذب معاشرہ طاقتور کو قانون کے نیچے لے کر آتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی بحالی کے خلاف ہماری جدوجہد نمایاں رہی، وہ ایک جمہوری کوشش تھی جس میں وکلا نے بھی بہت قربانی دی، دراصل وہ جدوجہد قانون کی بالادستی پر مشتمل تھی جس میں ایک آمر کو پیغام دے رہے تھے کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے۔عدلیہ آزادی کے وہ نتائج نہیں آئے جو آنے چاہیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے، ملک آزاد عدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کرسکتا ہے، کمزور کو انصاف چاہیے، طاقتور قانون سے اوپر ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کو فکرہی نہیں تھی کہ لوگوں کو انصاف ملے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، تارکین وطن ملک میں پلاٹ لیں تو قبضہ ہو جاتا ہے، لندن میں قبضہ گروپ اس لیے نہیں کیونکہ وہاں قانون ہے۔
انہوں نے عدلیہ کو مخاطب کرکے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انصاف کی فراہمی کے لیے درکار وسائل دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
قبل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سستا اور فوری انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے، قانون کی بالا دستی ہوگی تو غریب طبقات کے حقوق کا تحفظ ہوگا، وکلا اور ججز کئی دہائیوں سے ضلعی عدالتوں کی عمارت کے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل سے آزادی حاصل کی، سستا اور فوری انصاف ریاست کی ذمہ داری ہے، ضلعی عدالتیں کمزور طبقات، سائلین کیلئے انتہائی ضروری ہیں، اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام انتہائی ضروری تھا۔

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- ایک گھنٹہ قبل

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 4 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 14 منٹ قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- ایک گھنٹہ قبل

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 4 گھنٹے قبل