جی این این سوشل

دنیا

ماڈل کے بھارتی فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی : سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت خاتون ماڈل کو فوج کی گاڑی پر حملہ کرتے اور سڑک پر ہنگامہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خاتون کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے بھارتی فوجی کو بھی دھکادے دیا
خاتون کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے بھارتی فوجی کو بھی دھکادے دیا

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں پیش آیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون دہلی سے آئی ہوئی ماڈل ہیں جنہوں نےمبینہ طور پر شراب کے نشے میں سڑک پر آکر فوج کی گاڑی روک دی اور پھر گاڑی پر حملہ کردیا ۔ 

خاتون ماڈل کی آرمی کی گاڑی پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، ویڈیو میں خاتون کو گاری پر باربار مارتے حتیٰ کہ گاڑی کی ہیڈلائٹ کو نقصان پہنچاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس دوران جب گاڑی میں موجود فوجی اہلکار کی جانب سے خاتون کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے بھارتی فوجی کو بھی دھکادے دیا ۔ اس دوران ویڈیو میں موجود شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ سر ویڈیو بن رہی ہے جس کی بعد فوج اہلکار دوبارہ گاڑی میں جا کر بیٹھ جاتا ہے ۔ 

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، باہمی رابطوں ، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تجارت، باہمی رابطوں، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ فریقین نے خاص طور پر سیاسی سطح پر بات چیت اور تعلقات کو گہرا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

باکو کوپ 29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی بھی تعریف کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll