اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں نئی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔

ہسپانوی وزیر خارجہ جوزے البرس اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کیلئے وسائل کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے،افغانستان کے فنڈز کا انجماد مفید نہیں ہو گا، افغانستان کو مالی بحران سے بچانے اور معاونت کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان گہرے دو طرفہ تعلقات ہیں۔افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور سپین کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔دونوں ممالک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے متمنی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان مقاصد کا حصول کیسے ممکن ہو؟
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کو افغانستان میں نئی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔موجودہ صورتحال میں افغانستان کو تنہا چھوڑنے کے مضمرات شدید نوعیت کے ہو سکتے ہیں،ہمیں افغانستان کی طرف سے مثبت رویے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے، کل، ہمارا ایک جہاز خوراک اور ادویات لے کر کابل پہنچا،ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود، ہوائی اور زمینی راستوں سے افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے واپسی کے متمنی افراد کا محفوظ انخلا عالمی برادری کی خواہشات کے مطابق ہے۔ کل کابل سے 200 افراد کو لیکر ایک پرواز دوحہ پہنچی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپین کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں۔پاکستان کی بہتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سے ممالک نے ٹریول ایڈوایزی پر نظر ثانی کی ہے۔میں نے اسی تناظر میں، سپین کے وزیر خارجہ سے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوایزی پر نظر ثانی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیٹف کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس عملی اقدامات سے آگاہ کیا اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے سپین کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اسپین کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 11 hours ago

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 13 hours ago

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 11 hours ago

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 8 hours ago

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 5 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 13 hours ago

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 5 hours ago

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 12 hours ago

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 6 hours ago

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 5 hours ago

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 5 hours ago

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 9 hours ago