Advertisement
تفریح

جونی لیور کیجانب سے عمر شریف کیلئے  نیک تمناؤں کا اظہار

ممبئی :  بین الاقوامی  شہرت یافتہ پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی ناسازطبیعت پر بالی وڈ میں بھی  تشویش کی لہر دوڑ گئی۔  نامور کامیڈین جونی لیور کی جانب سے عمر شریف  کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 11 2021، 5:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جونی لیور کیجانب سے عمر شریف کیلئے  نیک تمناؤں کا اظہار

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار جانی لیور جو مزاح میں  ثانی نہیں رکھتے ، اوراکثر پاکستانی فنکاروں کے بارے میں  اپنے خیالات کااظہار کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں   جونی لیور نے ایک ویڈیو پیغام میں کامیڈی کنگ  عمر شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی  صحت یابی  کیلئے دعا کی ہے ۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں عمر شریف کے بارے میں کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار عمر شریف صاحب جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا، ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، سن کر بے حد دکھ ہوا۔ہم سب عمر شریف کیلئے دعا گو ہیں، آپ بھی ان کیلئے دعا کریں تاکہ وہ جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔جونی لیور نے عمر شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں جلد صحتیابی کی دعا بھی دی۔

واضح رہے کہ عمر شریف طبعیت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں انہیں ڈاکٹرز نے بہترین علاج کے لیے امریکہ جانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے حکومت سے اپیل بھی کی گئی  ہے۔

Advertisement