جی این این سوشل

دنیا

ایران کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے ، اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دے ڈالی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یک مضبوط بین الااقوامی موقف تہران حکومت میں تبدیلی لاسکتا ہے
یک مضبوط بین الااقوامی موقف تہران حکومت میں تبدیلی لاسکتا ہے

 

آئی اے ای اے کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہا ریان کے پاس ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار ہوسکتے ہیں ۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد تل ابیب نے تہران کے خلاف سخت عالمی ردعمل کا مطالبہ کردیا ہے ۔

آئل ٹینکر پر حملہ، ایران نے اسرائیلی الزام مسترد کردیا

بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اس رپورٹ میں بیان کردہ صورت حال کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کریگا۔

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا سے جھوٹ بولتا رہا ہے اور ایٹمی ہھتیار تیار کرنے کے پروگرام کو فروغ دیتا ہے جبکہ اپنی بین االاقوامی ذمہ داریوں سے انکار کرتا ہے ۔

اسرائیلی آرمی چیف کا اپنی فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم

بینیٹ نے ایٹمی ہھتیار حاصل کرنے کی ایران کی کوششوں پر فوری بین الااقوامی رد عمل کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کی ایک مضبوط بین الااقوامی موقف تہران حکومت میں تبدیلی لاسکتا ہے ۔

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی  تندورپرروٹیاں لگانے  کی تصاویر وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تندورپرروٹیاں لگانے کرغستان پہنچ گئے ۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی۔دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تندورپرروٹی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll